humayu saeed ne bhaarti filmo ki numaish ki himayat kardi

ویب سیریزسے کوئی خطرہ نہیں، ہمایوں سعید۔۔

اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ویب سیریز کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے کا مستقبل بالکل بھی خطرے میں نہیں پڑا اور اگلے 5 سے 6 سال تک تو یہ ڈراموں کو متاثر نہیں کر سکیں گی۔۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم جو ڈرامہ بنا رہے ہیں اور جس طرح یہ لکھا جاتا ہے وہ ویب سیریز سے بالکل الگ ہے اور اسی لیے ناظرین ویب سیریز کو دیکھنے کیلئے تیار بھی نہیں ہیں۔ ہمایوں سعید کا مزید کہنا تھا کہ ڈراموں کی کہانیاں سماجی مسائل پر مبنی ہوتی ہیں تو کبھی کوئی ایسا سلگتا موضوع بھی چن لیا جاتا ہے جس کی کہانی آن ایئر جانے کے بعد تنقید کی زد میں آتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ بنانے اور دکھانے کا اصول یہی ہے کہ فحاشی دکھائی جائے نہ ہی اخلاقیات کی حدوں کو عبور کرتے ہوئے ڈائیلاگز ہوں۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں