PTI rehnuma ka geo news ki khatoon reporter par paisay mangne ka aelan

وزیرخزانہ کی موجودگی میں جیونیوزکی لائٹ چلی گئی۔۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی موجودگی میں براہ راست پروگرام  کی بجلی چلی گئی ،میزبان نے کہا “یہ  حالت ہے”جس پر مفتاح اسماعیل کے منہ سے بے ساختہ نکلا “آئی ہے یا     گئی ہے”۔تفصیلات کے مطابق  جیو نیوز کے پروگرام “جرگہ “میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل شریک ہوئے لیکن ملک بھر میں شدید لوڈ شیڈنگ کے باعث پروگرام میں موجودگی کے دوران بھی  لائٹ چلی گئی جس کے باعث سٹوڈیو میں اندھیرا چھا گیا ۔سکرین پر کئی سیکنڈز اندھیرا رہا جس پر سلیم صافی نے کہا کہ “یہ حالت ہے”۔اس دوران مفتاح اسماعیل نے سوال کیا کہ لائٹ آئی ہے یا گئی ہے؟ وزیر خزانہ کے  سوال پر سلیم صافی بھی پہلے سوچ بچار کرنے لگے اور پھر ٹیم سے پوچھ کر بتایا کہ لائٹ گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں اس وقت شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث شہری بھی بس یہی پوچھتے دکھائی دیتے ہیں کہ بجلی “آئی ہے یا گئی ہے؟

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں