Wazir e Azam k Khilaf Najam Sethi k Dawy Ki Samat

وزیراعظم کے خلاف نجم سیٹھی کے دعوے کی سماعت۔۔

سیشن کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف نجم سیٹھی کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی نے درخواست پرسماعت کی ،نجم سیٹھی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے بے بنیادالزامات لگائے،عمران خان کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو100 کروڑہرجانہ اداکرنے کاحکم دے۔دوران سماعت وزیراعظم کے وکلانے نجم سیٹھی کے دعویٰ کوبے بنیادقراردےدیا ،عمران خان کے وکلا کا کہناتھا کہ نجم سیٹھی نے ہتک عزت کادعویٰ دائرکرنے سے پہلے نوٹس جاری نہیں کیا،نجم سیٹھی کاہتک عزت کادعویٰ قانونی حیثیت نہیں رکھتا،عدالت نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں