muzzafargarh ke sahafi dosto ke naam | Adnan Bhatta

وزیراعلیٰ پنجاب میڈیا کی تعمیری تنقید کے حمایتی ۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کو بہتر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی ہے، میڈیا کی تعمیری تنقید سے رہنمائی ملتی ہے۔عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال سمیت عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کی 2 برس کی کارکردگی ماضی کے 30 سالہ دورسے بہت بہتر ہے، کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے، قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہورہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے،اے پی سی کی آڑ میں غیرفطری اتحاد کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ یہ عناصر اپنی کرپشن کے داغ چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، اے پی سی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی، 22  کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، عوام کے حقوق کا نگہبان ہوں، کسی کو عوام کے مفادات پر ڈاکا نہیں ڈالنے دوں گا۔ملاقات میں شبلی فراز نے کہا کہ ہماری کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل پر ہے، میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں، اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا، عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے پاکستان میں صرف دیانتداری اورایمانداری کی سیاست ہوگی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے، سابق حکمرانوں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں