معلوم ہوا ہے کہ وزارت اطلاعات اور سر کاری ٹی وی کے در میان اسلام آ باد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی پر اختلافات پید اہو گئے ہیں، ایم ڈی سر کاری ٹی وی عامر منظورنے سیکر ٹری اطلاعات کے نام خط میں لکھا ہے کہ سر کاری ٹی وی میں تقرریوں سے متعلق کیس میں وزارت اطلاعات نے کیس کا دفاع کرنے کی بجائے ایسے جوابات دیئے جودرست اور ریکارڈ کے مطابق نہیں،ایم ڈی نے در خواست کی تھی کہ اس معاملہ کی انکوائری کی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جا ئے۔ اس خط کے جواب میں وزارت کی ڈائریکٹر میڈیا سبین عثمان خٹک نے ایم ڈی سے کہا ہے کہ آپ نے جن تحفظات کا اظہار کیا ہے وہ بے بنیاد او ر مضحکہ خیز ہیں۔

Facebook Comments
