Waseem Badami Ready for Second Marriage

وسیم بادامی کی بھی دوسری شادی کی تیاریاں

سوشل میڈ یا پر ابھی تحریک انصاف کے رہنما اور معروف میزبان عامر لیاقت کی دوسری شادی کے چرچے ختم نہیں ہوئے تھے کہ عامر لیاقت نے وسیم بادامی کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی اشارے دے دئیے ۔سماءنیوز کے پروگرام ”کھرا سچ“میں میزبان مبشر لقمان نے عامر لیاقت سے دوسری شادی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں دوسری شادی کر کے بہت خوش ہوں اور آپ طوبیٰ عامر کو پہلے سے جانتے ہیں وہ بہت اچھی خاتون ہیں ۔اس موقع پر مبشر لقمان نے مسکراتے ہوئے وسیم بادامی سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں تو وسیم بادامی نے کہا جب کبھی ایسا کوئی ارادہ ہوا تو آپ کے ساتھ ضرور شیئر کریں گے لیکن اسی دوران عامر لیاقت نے وسیم بادامی کی بات کاٹتے ہوئے مسکرا کر کہا کہ وسیم بادامی کا پورا ارادہ ہے اور وہ اس کام کے لیے دن رات کوشا ں ہیں،آنے والے کچھ دنوں میں پتہ چل جائے گا ۔عامر لیاقت کی یہ بات سن کر وسیم بادامی نے اپنا منہ نیچے کر کے سر پر ہاتھ رکھ لیا جسے دیکھ کر مبشر لقمان نے وسیم بادامی سے پوچھا آپ تو شرمانے ہی لگے ہیں ؟اس پر وسیم بادامی بات کو ٹالتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیو میں گرمی بہت ہو رہی ہے مجھے پسینے آرہے ہیں ۔مبشر لقمان نے عامر لیاقت سے پوچھا کہ اس خاتون کے بارے میں کوئی اور اشارہ دے دیں جس پر عامر لیاقت نے کہا کہ اس نے رنگ چھوڑ دیا ہے ۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں