wakeel safai ki adam haazri sara inaam qatal case ki samaat multawi

وکیل صفائی کی عدم حاضری، ساراانعام قتل کیس کی سماعت ملتوی۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصرجاوید رانا نے وکیل صفائی کی عدم دستیابی پر کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ایک بار پھر بغیر کسی کارروائی کے 6دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل بشارت اللہ کی عدم دستیابی کے باعث حتمی دلائل نہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ سارہ انعام کو 23 ستمبر 2022 کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں قتل کیا گیا تھا اور قتل کے الزام میں ان کے شوہر شاہنواز امیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں