Wakar Zaka Bed Dare

بول کے پروگرام کا پیمرا کب نوٹس لے گا؟؟؟

وقار ذکاءآج کل نجی ٹی وی چینل پر ” چیمپئنز “ کے نام سے ایک شو ہوسٹ کر رہے ہیں جس میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو ایک ایسا غیر معمولی کام کرنا ہوتا ہے جس سے ان کی ہمت کا مظاہرہ ہو سکے یعنی ” ڈئر “ (Dare)کرنا ہو تا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں وقا ر ذکاءکے سامنے ایک نوجوان لڑکی سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس بیٹھی ہے جس سے ٹی وی ہوسٹ سوال کرتے ہیں کہ آپ کیا کر سکتی ہیں ؟ جس پر لڑکی جواب دیتی ہے کہ میں ایسا ڈئر کر سکتی ہوں جو آپ کے شو میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہو گا ، وقار ذکاءلڑکی سے حیرت زدہ چہرے کے ساتھ پوچھتے ہیں کہ ایسا کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ۔

لڑکی جواب دیتی ہے کہ’’ بس ایساکچھ ہے جو کہ آپ کے شو میں پہلے کبھی نہیں ہوا ،وقار ذکاءکے باربار اصرار کرنے اور لڑکی کے بتانے سے انکار پر تجسس بڑھتا چلا جاتا ہے تاہم لڑکی آخر میں ٹی وی ہوسٹ کو اپنے ”ڈئر“ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ ” آپ بیڈ (بستر)منگوا دیں جس پر وقار ذکا کہتے ہیں کہ میں یہاں بستر لگواؤں تو کیا ہوگا، لڑکی جواب دیتی ہے کہ پھر میں آپ کے ساتھ ڈئر کرونگی۔۔وقار ءبات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” میں بستر پر آﺅں گا اور آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ، میں بستر منگواﺅں اور اس پر بیٹھوں یا پھر لیٹوں ؟ جس پر لڑکی کہتی ہے کہ آپ اس بستر پر لیٹیں گے ، ٹی وی ہوسٹ جواب دیتے ہیں کہ میں لیٹوں گا اور اس کے بعد آپ میرے ساتھ ” ڈئر“ کریں گی اور وہ کیا ہوگا ، لڑکی آخر میں بولتی ہے کہ جب میں وہ تو جب میں کروں گی تو آپ کو خود ہی پتا چل جائے گا ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں