APNS balaochistan subai committee ka aelan

واجبات کی عدم ادائیگی، اے پی این ایس کا اظہارمایوسی۔۔

میڈیاواجبات کی عدم ادائیگی ،اے پی این ایس کا اظہار مایوسی،حکومت نے ایک ارب 25کروڑ روپےدینے تھے صرف 70لاکھ جاری کیے، وزیراعظم نوٹس لیں۔ اے پی این ایس نےوزیر اعظم عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود عید سے قبل میڈیاواجبات کی عدم ادائیگی اوروفاقی حکومت کی مستقل بے حسی پر مایوسی کا اظہار کیاہے۔اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور جنرل سیکریٹری سرمد علی نے ایک بیان میں کہاہےکہ سینیٹر شفقت محمود کی سربراہی میں میڈیا مسائل سے متعلق کمیٹی نے 16اپریل2020 کے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیاتھاکہ میڈیا ہائوسز کو واجبات کی ادائیگی کی جائےتاکہ عید سے قبل اخبارات اپنے کارکنان کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بناسکیں۔یہ بات قابل غور ہےکہ پی آئی ڈی نے پرنٹ میڈیا کو ایک ارب 25کروڑ روپےواجبات کی ادائیگی کی تصدیق کی تھی تاہم اب تک صرف 70لاکھ روپے کی اخبارات کو اشتہارات کی مد میں جاری کیے گئے،اس معمولی رقم سے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکتی ہیں۔اے پی این ایس نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایک ماہ کے وقفے کے باوجود ، متعلقہ وزارتوں اور محکموں نے ادائیگی نہیں کی ۔چونکہ عید میں صرف 3کاروباری روز باقی ہیں اور ادائیگیاں نہ کی جا رہیں ، لہٰذا میڈیا ہاؤسز اپنے ملازمین کو تنخواہ نہیں دے پائیں گے جو پہلی بار عیدبنیادی ضرورت کے بغیر منائیں گے۔آل پاکستان نیوز پیپرس سوسائٹی نے وزیر اعظم جناب عمران خان سے ذاتی طور پر مداخلت اور میڈیا کارکنوں کی مدد کی درخواست کی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں