wafaqi wazeer sahafi ke sawal par sharma gayin

وفاقی وزیرزرتاج  گل کی معصومیت یا بے خبری؟؟؟

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اکثر اوقات اپنے الٹے سیدھے بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے ایسا بیان دیدیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ سابرپا ہو گیاہے ، نجی ٹی وی  سما کے پروگرام میں ن لیگی رہنما کا تمسخراڑانے کے چکر میں خود گول چکر میں پھنس گئیں ۔سما کے پروگرام میں ن لیگ کے جاوید لطیف اور پی پی پی کے مرتضی وہاب کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی بھی مدعو تھیں۔زرتاج گل نے ازراہ تمسخر جاوید لطیف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ضیاءالحق نے ن لیگ بنائی تھی جن کا آج یوم پیدائش ہے جس پر میں ن لیگ کو مبارک باد دیتی ہوں۔اس پر مرتضی وہاب نے سر پکڑ لیا جبکہ میزبان  ندیم ملک نے بھی ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا کا نام لیں آج ضیاء الحق کا یوم پیدائش نہیں بلکہ یوم وفات ہے لیکن زرتاج گل ان  کی بات دھیان سے سننے کی بجائے الجھنے کے انداز میں کہتی رہیں کہ اگر حادثہ ہوا تھا تو ن لیگ کو ضیاءالحق کی برسی منانی چاہیے کیونکہ ن لیگ بنائی ضیاءالحق نے تھی۔یاد رہے کہ زرتاج گل نے اس سے پہلے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ وائرس کے 19 نکات ہیں اور یہ کسی بھی ملک میں کسی بھی طرح اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس پر سوشل میڈیا پر زرتاج گل کی بہت زیادہ میمز بنی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں