ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے شعبے میں ’’زوم‘‘ ایپ کے ساتھ مقابلے میں بدھ کو اپنی ویڈیو کانفرنس سروس کو تمام صارفین کیلئے مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حالیہ عرصہ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے دفاتر کا کام گھروں سے کرنے اور تعلیمی اداروں کی کلاسز گھروں میں بیٹھ کر اٹینڈ کرنے کی وجہ سے ’’زوم‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اور اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گوگل نے اپنی ویڈیو کانفرنس ایپ کو تمام صارفین کیلئے مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ’’گوگل میٹ‘‘ کے نام سے پلے اسٹور پر موجود یہ ایپ اس سے قبل صرف ایسے صارفین کیلئے تھی جو کاروباری مقاصد کیلئے پریمیم سروس استعمال کرتے تھے۔ کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ خاویئر سولتارو نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوگل میٹ دنیا بھر میں تمام صارفین کیلئے مفت دستیاب ہوگی، اس سے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں، تعاون اور ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ گوگل نے کہا ہے کہ اس کی ایپ میں سیکورٹی کے مسائل بھی نہیں ہیں۔
وڈیو کانفرنس کیلئے گوگل نے ایپ فری کردی۔۔
Facebook Comments
