veena malik or saabiq shohar adalat mein talb

ویناکے سابق شوہر کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک۔۔

وینا ملک اوران کے سابق شوہر اسد خٹک میں بچوں کی حوالگی کی جنگ جاری ہے اور 2 روز قبل وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے تاہم اس کے جواب میں جیونیوز کے مطابق  اسد خٹک نے کہا ہےکہ انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا اور وہ دبئی سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری کرائیں گے۔وینا ملک کی جانب سے ہرجانہ نوٹس کے بیان کا جواب دیتے ہوئے اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ’ وینا ملک اس بار مہربانی کرکے میرے حقیقی ایڈریس پر ہی نوٹس بھیجنا، دھوکہ دہی، جھوٹ فریب آپ کا پرانا پیشہ ہے،  میرے ماں بہنوں کو قتل کی دھمکی اور میرے امریکی بچوں کو پاکستانی سفارتخانہ دبئی کی مدد سے سے غیر قانونی طریقے سے اغوا پر ریاست پاکستان کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے؟اسد خٹک نے وینا ملک پر ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے  کہا کہ ’ زاہدہ بی بی عرف وینا ملک جو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، غیراخلاقی گالم گلوچ دھمکیاں دینے اور غیر قانونی طور پر میرے بچوں کو اغوا اور ریاست پاکستان کی عزت کو پامال کرنے والی دن رات میرے سماجی اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، میری سچائی کوئی روک نہیں سکتا، میرے ساتھ اللہ ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں