پنجاب میں 50 سے زائد حکومتی ترجمانوں کی چھٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوز کے مطابق موٹروے کیس میں بھی بعض ترجمانوں نے اہم معلومات ٹوئٹ کیں، پارٹی قیادت اورایوانِ وزیراعلیٰ نے ترجمانوں کے بیانات پرناراضی کا اظہار کیا۔چینل ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے میڈیا کمیٹی تحلیل کردی گئی جب کہ میڈیا کمیٹی کے بعض ارکان کی پالیسی سے ہٹ کرگفتگو کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اور ترجمانوں کی تعداد 55 ارکان سے تجاوز کرچکی تھی۔

Facebook Comments
