ummat akhbar muqadma baazi ka shikaar hone laga

امت اخباراور پریس کونسل۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔

پاکستان میں شائع ہونے والے اردو اخبار امت نے پیر کے روز اپنے صفحہ اول کی ایک خبر میں عورت مارچ میں شامل خواتین کے لیے ایک نازیبا لفظ استعمال کیا ہے جس پر اخبار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔امت اخبار میں اس سے قبل بھی عورت مارچ سے متعلق ایک جعلی ویڈیو پر مبنی توہینِ مذہب کے بے بنیاد الزامات اور دیگر افواہوں کی مسلسل اشاعت کی جاتی رہی ہے اور عورت مارچ کی منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ امت اخبار میں چھپنے والے مضامین اور اداریوں کے ذریعے بھی مارچ کے شرکا کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔امت اخبار اس سے قبل بھی متنازع شہ سرخیوں اور تجزیوں کی وجہ سے زیرِ بحث رہا ہے۔ سنہ 2019 میں حکومت سندھ نے انسدادِ پولیو کے لیے قائم ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد کو خط لکھا جس میں انھوں نے امت اخبار کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ اخبار اپنی کوریج سے مسلسل پاکستان میں جاری پولیو کے پروگرام کو ‘بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے نہ صرف مہم کی افادیت متاثر ہو رہی ہے بلکہ پولیو ٹیم کے اراکین کی جانیں بھی خطرے میں ہیں’۔

یہ نازیبا لفظ دراصل ایک ایسی خبر کے متن میں لکھا گیا ہے جس کی شہ سرخی ہے ’14 ملکوں میں سب سے زیادہ عورتوں سے زیادتی ہوتی ہے‘۔ اس خبر کے متن میں عورت مارچ کی خواتین کے لیے نازیبا لفظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’انھیں یہ ممالک نظر نہیں آتے۔بی بی سی اردو کے ریاض سہیل کی جانب سے جب اس حوالے سے روزنامہ امت کے مدیروں سے رابطے کی کوشش کی گئی تو ایک جوائنٹ ایڈیٹر نے بتایا کہ ’وہ گذشتہ پانچ دنوں سے چھٹی پر ہیں اس لیے اس بارے میں رائے نہیں دے سکتے۔‘ جب اخبار میں دیے گئے ٹیلیفون نمبر پر رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ ’ایڈیٹر کووڈ کی وجہ سے دفتر نہیں آتے، انھیں پیغام پہنچا دیا جائے گا۔

اس حوالے سے جہاں سوشل میڈیا پر صارفین اخبار کے عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں اس حوالے سے میڈیا پر نظر رکھنے والے نگراں اداروں کی توجہ بھی اس بات کی جانب دلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم اکثر افراد اس کی شکایت پیمرا سے کر رہے ہیں جبکہ اخبارات پر نظر رکھنے والا ادارہ دراصل پریس کونسل آف پاکستان ہے۔

بی بی سی کے دانش حسین کے رابطہ کرنے پر پریس کونسل آف پاکستان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فی الحال انھیں اس حوالے سے کوئی باقاعدہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے انھیں اس خبر کے شائع ہونے کا علم ضرور ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ‘اگر کل تک کوئی شہری یا رجسٹرڈ ادارہ ذاتی حیثیت میں اس حوالے سے باقاعدہ شکایت درج نہیں کروائے گا تو پریس کونسل آف پاکستان اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بطور ادارہ اس ذیل میں کارروائی کو آگے بڑھائے گا۔’

دوسری جانب بی بی سی کے ریاض سہیل سے بات کرتے ہوئے کاؤنسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے چیئرمین عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اگر امت نے ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں تو اس کے خلاف سی پی این ای کو کارروائی کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پی این ای از خود نوٹس بھی لے سکتی ہے اور کوئی شکایت بھی کرسکتا ہے جس کی بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

عورت مارچ کی ایک منتظم نے بی بی سی کو بتایا کہ اس خبر پر حقوق نسواں کی تنظیموں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہ تمام صحافی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ کارروائی کریں۔اس بارے میں ویمن ایکشن فورم، تحریک نسواں اور پولیٹیکل ویمن نے ایک مشترکہ بیان میں نازیبا زبان استعمال کرنے کی مذمت کی ہے اور کہا کہ امت اخبار نے صحافت کے بنیادی اخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے۔ان کا کہنا ہے ’اس اخبار کی عورتوں سے حقارت، غلط بیانی اور غط رپورٹنگ کی ایک تاریخ رہی ہے جس کا مقصد اشتعال انگیزی اور مذہبی جذبات بھڑکانا رہا ہے۔ صحافی تنظیموں کو اس کی مذمت کرنی چاہیے اور حکام کو اس کے اس رویے کی چارہ جوئی کرنی چاہیے۔‘

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی شدید ردِ عمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور خاص کر خواتین اس بارے میں اس اخبار کی ’منافقت‘ کے حوالے سے بات کر رہی ہیں۔پریس کونسل آف پاکستان کے مطابق کوئی بھی شہری معاملے میں فریق بن سکتا ہے تاہم اس کے لیے اسے (شہری) اپنی شکایت کے ہمراہ ایک ہزار روپے فیس بنام پریس کونسل آف پاکستان جمع کروانی ہوتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ شکایت کے اندارج کے بعد معاملہ پریس کونسل کی جوڈیشل برانچ کے سپرد کر دیا جاتا ہے جو اخلاقیات کی مبینہ خلاف ورزی کی بنیاد پر فریقین کو نوٹس جاری کرتی ہے۔اس نوٹس کی شنوائی ایک تین رکنی کمیٹی کرتی ہے جس کے ممبران میں ادارے کے رجسٹرار اور ریٹائرڈ جج شامل ہوتے ہیں۔۔۔(بشکریہ بی بی سی )۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں