دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچر متعارف کرادیئے۔ہائی ٹیک کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر نے رواں ہفتے اپنی ویب ایپ سے ٹویٹ شیڈول کرنے کا آپشن مہیا کردیا ہے۔ اس سے قبل یہ کچھ صارفین کیلیے مخصوص تھا تاہم اب پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجود ٹویٹرکے تمام صارفین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔اس سے قبل اس سہولت کیلئے تھرڈ پارٹی یا ٹویٹ ڈیک پر انحصار کرنا پڑتا تھا مگر اب ٹویٹ ڈیک کی جگہ ہی شیڈول ٹویٹر کا فیچر متعارف کرادیا گیاہے۔ٹویٹر نے یہ فیچر ویب ایپ استعمال کرنے والوں کو دی ہے موبائل ایپ استعمال کرنے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔ٹویٹر شیڈول کرنے کا طریقہ کار انتہائی سادہ اور آسان ہے۔ کمپوزڈ ونڈو میں موجود کلینڈر اور گھڑی کا آئیکون کلک کریں،اپنی پسند کے وقت اور تاریخ کا اندراج کرکے شیڈول کردیں اور بس۔مقررہ وقت پر آپ کی من چاہی پوسٹ فالوورز تک پہنچ جائے گی۔ آپ زیادہ سے زیادہ سے اٹھارہ ماہ بعد تک کیلیے اپنی پوسٹ شیڈول کرسکتے ہیں جبکہ کسی بھی لمحے شیڈول ٹویٹس میں جاکر انہیں چیک کیاجاسکتا ہے۔
ٹوئیٹر پر شیڈول ٹوئیٹ کا آپشن متعارف۔۔
Facebook Comments
