adakara sana javed [ar [abandi ka mutaalba

ٹوئیٹر اکاونٹ جعلی ہے، ثناجاوید

اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے اپنے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ثنا جاوید نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’مہربانی کرکے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں کیونکہ یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کوئی اُن کے نام کا غلط استعمال کرکے سیاست سے متعلق نامناسب ٹوئٹ کر رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ سینئر صحافی تصدیق کیے بغیر اُن جعلی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ بھی کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’جتنا جلدی ہوسکے اس جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔ثنا جاوید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا کہ ’میرے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی لنک انسٹاگرام کی بائیو میں ہے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں