tv anchor ko bajwa ke interview ki ijazat nahi di gyi 421

ٹی وی اینکر کو باجوہ کے انٹرویو کی اجازت نہیں دی گئی، سینئر صحافی ۔۔

روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی فاروق اقدس نےاپنے ایک تجزیاتی جائزے میں دعویٰ کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ جاوید قمر باجوہ اپنے ہم خیال اور قابل اعتماد مخصوص ٹی وی اینکرز اور صحافیوں کی وساطت سے اپنے بارے میں متنازعہ امور کی تردیدیں اور وضاحتیں کرتے رہتے تھے لیکن اب نہ صرف یہ سلسلہ بھی ختم ہوچکا ہے بلکہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں رہنے کا دعویٰ کرنے والے ایک ذریعے نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ ایک ٹی وی اینکر نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن سکیورٹی اہلکار نے اس اینکر کو رہائش گاہ جانے کی اجازت نہیں دی تاہم مبینہ طور پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اس اینکر کو لینے کیلئے خود وہاں پر پہنچ گئے لیکن مختصر ملاقات تو ہوئی تاہم مذکورہ اینکر کو ان کا انٹرویو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور مختصر ملاقات کے بعد اینکر کو واپس بھیج دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں