سندھ ہائی کورٹ نے گستاخانہ خاکے اور فحش مواد والی تمام ویب سائٹس کوفوری طورپر بلاک کرنے کا حکم دیدیا ہے۔عدالت عالیہ نےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو کہاہےکہ آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔درخواست گزارنے ایک ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئےکہاہےکہ اس پر گستاخانہ خاکے شائع کیے گئےہیں جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا عدالت عالیہ متعلقہ حکام کو پابند کرے کہ ایسی تمام ویب سائٹس کو بند کیاجائے۔سماعت کےموقع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی حکام نے بتایاکہ ہم پہلے ہی مذکورہ ویب سائٹ کو بندکرچکےہیں تاہم عدالت عالیہ نے حکم دیاکہ ایسی تمام ویب سائٹس کو فوری طورپر بلاک کیاجائے جن پر توہین آمیز اور فحش مواد موجود ہے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد کرکے رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

Facebook Comments
