متحدہ عرب امارات میں پاکستانی میڈیا کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ معروف پاکستانی ٹیلی ویژن چینل کے ٹو ٹی وی نے متحدہ عرب امارات میں اپنی باضابطہ نمائندگی اور میڈیا سروسز کی ذمہ داریاں وائی ایس آئی ایونٹس (YSI Events) کو سونپ دی ہیں۔ اس سلسلے میں دبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے، جبکہ دبئی کے علاقے القصیص میں وائی ایس آئی ایونٹس اور کے ٹو ٹی وی کے نئے دفتر اور ٹی وی اسٹوڈیو کا بھی افتتاح کیا گیا۔تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل دبئی حسین محمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر نیٹ ورک کے چیف آپریٹنگ آفیسر جواد حمید راجہ، ڈائریکٹر پروگرامز قاضی عارف محمود، وائی ایس آئی ایونٹس کے مینیجنگ ڈائریکٹر یاسر صدیق سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری، سماجی اور صحافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔مفاہمتی یادداشت پر کے ٹو ٹی وی کی جانب سے ڈائریکٹر پروگرامز قاضی عارف محمود اور وائی ایس آئی ایونٹس کی جانب سے مینیجنگ ڈائریکٹر یاسر صدیق نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت وائی ایس آئی ایونٹس کو متحدہ عرب امارات میں خیبر نیٹ ورک اور کے ٹو ٹی وی کی میڈیا سروسز کی باضابطہ نمائندگی اور متعلقہ آپریشنز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وائی ایس آئی ایونٹس متحدہ عرب امارات میں ٹی وی پروگراموں کی تیاری، ویڈیو پروڈکشن، میڈیا کوریج، اشتہارات، مارکیٹنگ، برانڈ پروموشن، کاروباری اشتراک، خصوصی پروگراموں اور دیگر میڈیا سرگرمیوں کے انتظام و فروغ کے لیے خدمات فراہم کرے گی۔اس اہم پیش رفت کے ساتھ دبئی کے علاقے القصیص میں قائم نئے دفتر اور جدید ٹی وی اسٹوڈیو کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں کے ٹو ٹی وی کی میڈیا سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔
47
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل