tiktok par pabandi ke liyer high court mein darkhuast

ٹک ٹاک پر پابندی کےلئے عدالت میں درخواست، نوٹس جاری

عدالت نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر پی ٹی اے،پیمرا اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد نعیم انور نے سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار  کے وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک نوجوانوں کو خود غرض بنا رہی ہے، یہ ایپ وقت کے ضیاع سمیت ہراسگی کا باعث بن رہی ہے، بنگلہ دیش اور ملائیشیا میں ٹک ٹاک پر پابندی ہے لہذا پاکستان میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے۔ عدالت نے پی ٹی اے،پیمرا اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 7 دنوں میں جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں