coverage ke dauran khaton reporter or cameraman par tashaddyd

ٹک ٹاک بنانے پر خاتون رپورٹر فارغ۔۔

نائنٹی ٹو نیوز نے فیصل آباد میں اپنی سینئر خاتون رپورٹر کو بغیر کسی نوٹس کے اچانک برطرف کردیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ یہ واقعہ تیرہ اکتوبر کی صبح کا ہے جب خاتون رپورٹر حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر آفس پہنچیں تو انہیں کہاگیا کہ آپ کو فارغ کردیاگیا ہے۔۔ اس حوالے سے جب پپو نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ مسلم لیگ نون کے ٹک ٹاکر سعود بٹ کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے جرم میں خاتون رپورٹر کو فارغ کیاگیا ۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ یہ اطلاع ٹک ٹاکر سعود بٹ نے بھی سوشل ویب سائٹ کے ذریعے دی اور کہا کہ خاتون رپورٹر کو نائنٹی ٹو انتظامیہ نے میرے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر فارغ کردیا ، سعود بٹ کا مزید کہناتھا کہ انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ایسے گھٹیا لوگ بھی میڈیا میں ہوتے ہیں جو اس طرح کی حرکت کرتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں