hareem shah ki jaan ko khatra

ٹک ٹاک اسٹار نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی، حریم شاہ۔۔

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کہتی ہیں کہ اگر وہ ٹک ٹاک اسٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتیں۔ایک ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ بہت صاف گو ہیں، ان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا ہوتا رہتا ہے۔ جتنی بھی ویڈیوز بنائیں وہ متنازع نہیں تھیں بس ان کو ایک خاص قسم کا رنگ دیا گیا۔ اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ٹک ٹاک سے انہیں اتنی شہرت ملے گی، ٹک ٹاک اسٹار بننے کے بعد ان کے والدین ناراض تھے کیونکہ خاندان میں کوئی بھی لڑکی پہلے میڈیا میں نہیں آئی تھی، اس سے والدین ضرور دل گرفتہ تھے لیکن اب وہ مجھ سے راضی ہیں۔شادی کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ شادی بہت ہی خوبصورت بندھن ہے اس کو کیوں چھپائیں، نکاح سنت اور مسنون چیز ہے، جب بھی شادی کریں گی اس کو نہیں چھپائیں گی، جو میرا شوہر ہوگا وہ سب کے سامنے ہوگا، میں اعلانیہ نکاح کروں گی۔وزرات خارجہ کے کمیٹی روم میں بنائی گئی وڈیو کے تنازع پر حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرحوم رہنما نعیم الحق کے ساتھ ان کا بہت اچھا تعلق تھا، وہ نہ صرف ایک اچھے لیڈر تھے بلکہ ایک بہت ہی اچھے دوست اور انسان بھی تھے لیکن وزرات خارجہ کے کمیٹی روم تک پہنچنے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا، انہوں نے وزارت خارجہ کے ہی لوگوں سے اس کی اجازت لی اور یہ اجازت انہیں آسانی سے مل بھی گئی تھی۔تحریک انصاف سے تعلق کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ وہ اب بھی پی ٹی آئی کی بہت بڑی حمایتی ہیں کیوںکہ یہ ان کی جماعت ہے، حال ہی میں ان کی اسد عمر سے ملاقات بھی ہوئی ہے، پی ٹی آئی والے انہیں اہمیت دیتے ہیں، جن کو اہمیت نہیں دی جاتی یقیناً ان کو تکلیف ہوتی ہوگی۔ وہ عمران خان کو دلیر لیڈر سمجھتی ہیں۔ عمران خان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانا ان کی خوش قسمتی ہے۔ ان سے گفتگو کرنے اور قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں