punjab ke cinema khulne ka faisla agle hafte huga

تھیٹرز پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں بارہ فیصد کمی۔۔

صوبہ پنجاب کے تھیٹرز پر عائد ایکسائز ٹیکس کو 17 سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا جائیگا، اس فیصلے کا اطلاق رواں ماہ کی 10 تاریخ سے ہو گا۔رپورٹ کے مطابق تھیٹر ڈرامے کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر 2 گھنٹے کردیا گیا ہے جبکہ سینما میں مکمل فلم دکھائی جائے گی۔ اس کیلئے وقت کی قید نہیں ہوگی۔بتایاگیا ہے کہ پنجاب آرٹسٹس اینڈ پروڈیوسرز تھیٹر ایسوسی ایشن کے قیصرثنااللہ اور راشد محمود پر مشتمل 2 رکنی وفد نے گزشتہ روز سیکرٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) عثمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد قیصر ثنا اللہ کا روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں