لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں تھیٹر مالک کی مبینہ فائرنگ سے سٹیج اداکارہ اقرا خان زخمی ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اقرا نامی سٹیج اداکارہ موٹر سائیکل پر اپنے دیور کے ساتھ جارہی تھی کہ تھیٹر مالک نصیر نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ اس پر فائرنگ کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں تاہم اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ اقرا خان کا پرڈیوسر کے ساتھ لین دین کا تنازع بتایا جاتا ہے۔۔ اسٹیج اداکارہ موٹرسائیکل پر اپنے دیور کے ہمراہ جارہی تھی، نصیر نے گولیاں چلادیں جو اداکارہ کی ٹانگ پر لگی۔۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔۔

Facebook Comments
