punjab ke cinema khulne ka faisla agle hafte huga

تھیٹر کی دو ڈانسرز تشدد کا شکار۔۔

تھیٹر آرٹسٹ آفرین خان نے شوہر کی جانب سے تشدد کیے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی۔آفرین خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے میرے شوہر عدیل بھٹی نے مجھے اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا، میری 5 سالہ بیٹی اور ایک سالہ بھانجی پر بھی تشدد کیا۔آفرین خان نے کہا ہے کہ عدیل بھٹی نے مجھے اور میری فیملی کو یرغمال بنائے رکھا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے بلینک چیک پر دستخط کروائے ہیں لہذا حکومت مجھے تحفظ فراہم کرے میں شدید مالی مشکلات سے دو چار ہوں۔ دریں اثنا اداکارہ حرا نور نے الزام عائد کیا ہے کہ  میرین تھیٹر کے مالک اور اس ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بناکر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔اسٹیج اداکارہ حرا نور نے ساہیوال میں میرین تھیٹر کے مالک اور اس کے ساتھیوں پر تشدد اور زیادتی کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تھیٹر کا مالک اور ساتھی مجھے کمرے میں لے گئےاور زیادتی کی کوشش کرنے لگے، جب میں نے انکار کیا تو مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ کے چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق اداکارہ سے زیادتی کی کوشش اور تشدد پر ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور نے نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی پی او کے حکم پر تھیٹر مالک اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ غلہ منڈی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں