cinema kholen ya nahi

تھیٹرفنکاروں نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی۔۔

پنجاب بھر کے تھیٹرز مالکان اور اسٹیج فنکاروں نے حکومت سے تھیٹر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو بھوک ہڑتال کر دیں گے۔تھیٹرز مالکان اور اسٹیج فنکاروں نے لاہور کے مقامی سنیما میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں اور شاپنگ مالزسمیت سب کچھ کھول دیاگیا ہے لیکن تھیٹرز ابھی تک بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ڈائیلاگ فنکاروں نے ہٹ کرائے لیکن یہ فنکاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں، آج تک تھیٹر فنکاروں سے اتنی نفرت نہیں دیکھی جتنی اس حکومت نے کی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں