معروف تحقیقاتی صحافی عون شیرازی اب ٹریڈ یونین کی سیاست کریں گے، عون شیرازی نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کیلئے نائب صدر کی سیٹ پر کاغذات جمع کرا دئیے، راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اپنی انویسٹیگیٹو سٹوریز کے حوالے سے پہچان بنانے والے صحافی و تجزیہ نگار عون شیرازی مشکل وقت میں ٹریڈ یونین کی سیاست میں باقاعدہ طور پر انٹری دے چکے ہیں انہوں نے گزشتہ روز جرنلسٹ پینل کی جانب سے نائب صدر کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے، صحافتی حلقے اس پر مسرت کا اطۃر کر رہے ہیں کہ ایک بےباک اور نڈر ورکر صحافی اپنے ساتھیوں کے حقوق پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گا ، پڑھے لکھے صحافیوں کا جرنلسٹ پولیٹیکس میں آنا ضروری ہے یاد رہے آر آئی یوجے کے انتخابات 28 تاریخ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہوں گے

Facebook Comments
