maroof adakara o meezbaan 4 baar harrassment ka shikaar 414

تین بار زیادتی کا نشانہ بنایاگیا، اداکارہ کا انکشاف۔۔

معروف اداکارہ و میزبان  نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار 4 سال کی عُمر میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی تھیں۔نادیہ جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں اُن کے بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر شامل ہیں۔ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار 4 سال کی عُمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی تھیں، دوسری بار 9 سال کی عُمر میں اور تیسری بار 17 یا 18 سال کی عُمر میں اُن کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی تھی۔نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ  مجھے گہرے ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں 2 سال لگے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ درد سے سُکون تک کا سفر تھا، جو میں نے طے کیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں