hum news mein bartarfion ki hawa chal pari

تنخواہوں میں اضافہ،گروپ انشورنس، میڈیکل بھی ملے گا۔

ہم نیوزنے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ، گروپ انشورس اور میڈیکل میں اہلیہ بچوں سمیت والدین کو بھی شامل کرنے کا اعلان کردیا۔۔ تفصیلات کے مطابق ہم نیوز چینل انتظامیہ نے ادارے کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں جولائی دوہزار بائیس سے اضافے کا اعلان کیا ہے، جب کہ ان ملازمین کو چھ ماہ  کی اضافی تنخواہ کے واجبات دسمبر دوہزار بائیس کی تنخواہ کے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ گروپ انشورنس کے بعد ملازمین کی فیملی بشمول والدین کے لئے او پی ڈی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انفرادی انشورنس پالیسی کے تحت کسی بھی ملازم کی وفات کی صورت میں  لواحقین کو پانچ سال یعنی ساٹھ ماہ تک تنخواہ  ادائیگی کا سلسلہ بھی یکم جنوری دوہزار تئیس سے نافذ العمل کیا جارہا ہے۔ آر آئی یوجے نے ہم نیوز کے اس اعلان کو صحافیوں کے لئے بہت بڑا فیصلہ قراردیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر میڈیا ادارے بھی ہم نیوزکی تقلید کرتے ہوئے اپنے  ملازمین کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرینگے۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں