آج نیوز میں ملازمین کی تقسیم در تقسیم کا عمل جاری ہے۔۔ آڈیو لیک کے ایک مرکزی کردار کو ہٹائے جانے کے بعد دوسرے فریق کے خلاف ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا جاسکتا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔ایک مخصوص فرقے کے لوگوں کو عتاب کا نشانہ بنایاجارہا ہے جنہوں نے تنگ آکر اپنے رہنماؤں سے رابطے تیز کردیئے ہیں اور جلد آج نیوز میں ایک تحریک چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔ پپو کے مطابق آٹھ لوگوں پر مشتمل گروپ کی سرپرستی آج نیوز سے نکالا گیا وہ شخص کر رہا ہے جسے قتل کرائے جانے کی بات بھی آڈیو لیک میں سامنے آچکی ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ معاملہ انتہائی سنگین ہو رہا ہے ماہ محرم میں آج نیوز کے دفتر ایک جلوس بھی لایا جا سکتا ہے جس کے لئے آٹھ رکنی گروہ انتھک کوششیں کر رہا ہے آج نیوز میں عید الاضحی کی تعطیل کے بعد چینل کے مالک کی واپسی ہوگئی ،انہوں نے سب سے پہلے دن آفس پہنچ کر ایچ آر کے ہیڈ سے ملاقات کی اور دفتر کی صورتحال پوچھی جس پر ایچ آر ہیڈ نے چاپلوسی کرتے ہوئے سب اچھا ہے کا راگ لاپ لیا بعد ازاں چینل کے مارکیٹنگ اور سیلز کے ہیڈز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں چینل مالک نے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا پپو کا کہنا ہے کہ سیلز اور مارکیٹنگ کی جانب سے چینل مالک کو واضع بتا دیا ہے کہ چینل مستقل پیچھے جاتا جا رہا ہے کیونکہ اسکرین پر نہ ہی اشتہاری کمپنی کے نیوز پیکج چل رہے ہیں اور نہ ہی اشتہارات درست طریقے سے چلائے جا رہے ہیں۔جب کہ مبینہ طور پر کچھ اشتہاری کمپنیوں نے آج نیوز کو اشتہار بند کرنی کی بھی دھمکی دی ہے چینل کی ریٹنگ مسلسل گرتی جا رہی ہے آج نیوز اس وقت بائیسواں نمبر پر آ چکا ہے جو آج سے ایک سال قبل تک ساتویں نمبر پر تھا ۔سیلز کے محکمے نے بھی سارا ملبہ پارٹ ٹائم ڈائریکٹر نیوز پر ڈال دیا ۔۔پپو کے مطابق اکاؤنٹس میں اگلے ماہ کی تنخواہوں کو لے کر بہت بے چینی ہے مارکیٹ سے ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے اگلے ماہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ریکوری زیرو، تنخواہوں کے بحران کا خدشہ۔۔
Facebook Comments