bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

تنخواہ عید سے قبل دینے کا فیصلہ۔۔۔

بول نیوز میں مارچ کی سیلری عیدالفطر سے قبل دینے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، پپو کا کہنا ہے کہ بول نیوز کے مالک شعیب شیخ ورکردوست انسان ہیں، لیکن ان کے خوشامدی اور نادان مشیر انہیں ورکرز کے مفاد کے لئے کسی بھی اقدام سے باز رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، لیکن اس بار شعیب شیخ نے کسی خوشامدی مشیر سے صلاح مشورے کے بغیر فیصلہ کیا ہے کہ عید سے قبل نہ صرف بول ملازمین کو تنخواہیں دے دی جائیں بلکہ سیلری کے ساتھ ملنے والا ” انسین ٹیو” بھی ڈبل کرکے دیا جائے گا، سیلری کے ساتھ بول میں مراعات کی مد میں کسی کو دو ہزار ، کسی کو تین ہزار، کسی کو پانچ ہزار دیا جاتا ہے، اس بار یہ رقم دگنی ہوکر ملے گی۔ پپو کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ تنخواہیں بھی ٹائم پر دینے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ان کے نااہل اور خوشامدی مشیر انہیں روکتے ہوئے یہ موقف اختیار کرتے ہیں کہ وقت پر تنخواہ دینے سے ورکرز نہ صرف مزید مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کریں گے بلکہ کسی اور چینل کو جوائن کرنا بھی ان کے لئے آسان ہوجائے گا کیوں کہ ابھی تو بول ملازمین اس ڈر سے کسی اور چینل کو جوائن نہیں کرتے کہ ان کی رکی ہوئی سیلری ماری جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں