tajiron ka media muheem shuruh karne par ittefaaq

تاجروں کا میڈیا مہم شروع کرنے پر اتفاق۔۔

کراچی چیمبر اور سائٹ ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں صنعتی زون میں انفرااسٹرکچر کی مجموعی طور پر انتہائی خراب صورتحال اور اس کے ساتھ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کسی بھی طرح کا ریلیف فراہم کرنے میں ناکامی کو اجاگر کیا جائیگا ۔سائٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد کے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پرکے سی سی آئی کے صدر ایم شارق وہرہ اور صدر سائٹ ایسوسی ایشن عبد الہادی نے شہر کے قدیم اور سب سے بڑے صنعتی زون سائٹ میں تمام ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، سیوریج لائن اور تباہ حال انفرااسٹرکچر کی ویڈیو کلپن بنانے اور انہیں نشر کرنے پر اتفاق کیا جس کی وجہ سے تاجرو صنعتکار برادری کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے ، نیز کراچی کے دیگر صنعتی علاقوں کی صورتحال کوبھی اجاگر کیا جائے گا ۔ شارق وہرہ نے کہا کہ اگرچہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے وقتاً فوقتاً یقین دہانی کروائی گئی لیکن ان میں سے کسی نے بھی سوائے زبانی جمع خرچ کے پریشان حال تاجر وصنعتکار برادری کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا،صدر کے سی سی آئی نے شہر کی تمام صنعتی ٹاون ایسوسی ایشنز پر زور دیا کہ وہ کے سی سی آئی کے پلیٹ فارم تلے متحد ہوں تاکہ کراچی کو درپیش تباہ کن انفرااسٹرکچر سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے عملی اقدامات کا ایک مؤثر منصوبہ بنایا جاسکے ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں