یوم عاشور سے ایک روز قبل نائنٹی ٹو نیوز میں متعدد افراد کو اچانک برطرف کردیا گیا ان تمام افراد سے زبردستی استعفے لئے گئے جس میں لکھوایا گیا کہ وہ اپنی نجی مصروفیات کے باعث استعفا دے رہے ہیں۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ یہ زبردستی استعفے خود مالک نے اپنی موجودگی میں لکھوائے اور ان ملازمین کو مغلظات بکتے ہوئے فارغ کیا۔ پپو نے اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نو محرم الحرام کو علی الصبح کیمرہ مین اور آڈیو والے اپنی ڈیوٹی پر پہنچ گئے، صبح کا پروگرام لائیو کیا، جس کے بعد دیگر کام کئے اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے اپنے تمام کاموں سے فارغ ہوکر دس محرم الحرام کے پروگرام کی ایڈوانس ریکارڈنگ کیلئے سیٹ لگانا شروع کیا، اسی دوران کیمرہ مین اور ڈی او پی وغیرہ فرش پر کچھ دیر سستانے کیلئے لیٹ گئے اسی دوران مالک کی اچانک اسٹوڈیو میں انٹری ہوگئی اور اس نے انہیں گالیاں دینا شروع کردیں، ان تمام کو اپنے دفتر طلب کیا، یہ لوگ معافیاں مانگتے رہیں اور یہ بتاتے رہے کہ وہ اپنا کام کرچکے، اپنی ڈیوٹی پوری کرچکے اب اگلے دن کی ایڈوانس ریکارڈنگ کرنی تھی، سیٹ تیار ہورہا تھا اس دوران کچھ دیر آرام کیلئے لیٹ گئے، لیکن ان کی ایک نہیں سنی گئی اور چھ افراد کو فوری طور پر استعفے لے کر فارغ کردیا گیا۔۔ جب کہ دو افراد کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر آدھی تنخواہ میں کام کرنا ہے تو کریں ورنہ خود کو فارغ سمجھیں۔۔
1,056
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل