journalist protection bill mein sahafion keliye kia hai

قائمہ کمیٹی بھی میڈیا ٹریبونلز کی مخالف۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات میں مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی اورحکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے میڈیا ٹربیونلزکی تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات سے آئندہ اجلاس میں میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے حوالے سے جامع بریفنگ طلب کر لی اور براڈ کاسٹنگ کا رپوریشن ترمیمی بل پر غور موخر کردیا۔ مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ٹربیونلز کو مسترد کرتے ہیں، حکومت کے پہلے 10ماہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا شور مچایا گیا اور اتھارٹی کو میڈیا ٹربیونلز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ نے کہا کہ میڈیا کورٹس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔وزیر اطلاعات کو طلب کرکے اس پر مکمل بریفنگ لی جائے۔ ایم کیو ایم کے امین الحق نے کہا کہ کسی بھی قسم کی سنسر شپ کیخلاف ہیں،میڈیا کورٹس کی تمام صحافتی تنظیموں نے مخالفت کی ہے، تمام صحافتی تنظیمیں کو بھی طلب کر کے انکا موقف سنا جائے

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں