اسٹیج ڈرامے کے لئے تین ماہ سے ریہرسل جاری۔۔

سپر ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس پہلی بار تھیٹر ڈرامہ میں پرفارم کریں گی، جس کیلئے وہ گزشتہ تین ماہ سے ریہرسل کررہی ہیں ۔ ان کو ہدایتکار داور محمود نے ماضی کی مقبول ٹی وی ڈرامہ سیریل پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’’ ان کہی ‘‘میں کاسٹ کیاہے جو ماہ اکتوبر میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائیگا۔آمنہ الیاس کاکہناہے کہ تھیٹر ڈرامہ میں پہلی بار کام کررہی ہوں جس میںلائیو پرفارمنس کرتے ہوئے ناچ گانا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہ ہوگا ۔ٹی وی ڈرامہ ان کہی کی مرکزی کردارشہناز شیخ کی جگہ میرا انتخاب کیا جانا میرے لئے بہت بڑا اعزازہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں