ssp or sho ki adalat talbi

ایس ایس پی اور ایس ایچ او کی عدالت طلبی۔۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ایسٹ  کراچی کی عدالت میں کے ٹوئنٹی ون نیوز کےکورٹ رپورٹر ذیشان صلو کو حراساں کرنے اور تنخواہوں کے واجبات ادا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پیر کے روز ہوئی۔۔ مدعی کے وکیل چودھری رشید ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل ذیشان صلو کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے اور دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ کیس واپس لے لو ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ۔۔میرا موکل دو ہزار چودہ سے کے ٹوئنٹی ون میں ملازمت کر رہا تھا ۔۔میرے موکل کو ملازمت کے دوراں حراساں کیا جاتا تھا کہ ہم ڈان ہیں ہم کہیں دوسرے چینل میں کہیں ملازمت نہیں کرنے دیں گے۔ عدالت نے  تمام دلائل سننے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او کو دو جولائی کو طلب کر لیا۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں