پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق رکن گورننگ بورڈ اور ایڈوائزر ڈومیسٹک شکیل شیخ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔اپنے ایک بیان میں شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے نوٹس کا جواب دے دیا۔انہوں نے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد، جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔ واضح رہے کہ شکیل شیخ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ کے دوران مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔ تاہم ایک قانونی فرم کی جانب سے شکیل شیخ کو ایک لیگل نوٹس بھجوایا گیا، جس میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈز کی مد ميں وصول کيے جانے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔پی سی بی کے نوٹس کے مطابق ایڈوائزر کی حیثیت سے ان کا میٹنگ الاونس بیس ہزار روپے اور ڈیلی الاونس پانچ ہزار روپےیومیہ تھا۔انہیں پانچ ہزار روپے ماہانہ موبائل الاونس اور بیس ہزار روپے ماہانہ کار الاونس دیا گیا۔جبکہ ہوٹل میں رہائش پی سی بی کی ذمے داری تھی۔جنگ کے پاس موجود دستاویز میں پی سی بی کے قانونی مشیر نے شکیل شیخ سے ان کے کام کے بارے میں وضاحت مانگی ہے۔شکیل شیخ نے ایڈوائزر کی حیثیت سے 2018میں پی ایس ایل کے دوران دبئی کے دورے کئے۔نومبر دسمبر 2015میں شکیل شیخ کے دبئی کا ایک اور دورہ کیا اس دورے پر انہوں نے بورڈ سےڈیلی الاونس کی مد میں 287,010اور ٹریول الاونس کی مد میں 336194روپے کلیم کئے۔پی سی بی نے ان سے پوچھا ہے کہ آپ نے کس میٹنگ کے لئے یہ مہنگا دورہ کیا تھا
اسپورٹس جرنلسٹ نے پی سی بی کے الزام مسترد کردیئے۔۔
Facebook Comments
