Sports Festival Corruption Case renowned Journalist involved

اسپورٹس فیسٹول کرپشن کیس، کئی نامور صحافی ملوث۔۔

احتساب عدالت نے سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 20 جولائی کو دوگارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے سپورٹس فیسٹیول کرپشن کیس میں گرفتار سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کو جسمانی  ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا،نیب پراسکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان انورپریوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کی کرپشن کاالزام ہے،ملزم نے یوتھ فیسٹیول میں 39 غیرقانونی ٹھیکے دیئے،عدالت نے استدعا ہے کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عثمان انور کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 20 جولائی کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔اطلاعات کے مطابق اس کیس میں نیب نے لاہور سے تعلق رکھنے والے کئی نامور صحافیوں کو بھی بلا کر ان سے تفتیش کی ہے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان صحافیوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے تھے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں