firdous ashiq awan ke samne sahafion ka ahtejaaj

اسپیشل میڈیا کورٹس بنانے کا اعلان

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسپیشل میڈیا ٹریبونلز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا ٹریبونلز حکومت کا بھی احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں اور پیمرا میں میڈیا سے متعلق زیرِ سماعت مقدمات ٹریبونلز کو منتقل ہوں گے، میڈیا کے الزام پر متعلقہ شخص ٹریبونلز کو مواد پیش کرے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹریبونل کسی کو بدنام کرنے کے الزام کا فیصلہ 90 دن میں کرے گا، کوئی بے گناہ ہے یا قصور وار، فیصلہ ٹریبونل کرے گا۔۔وزیرِ اعظم عمران خان کی معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا ٹریبونلز کی نگرانی اعلیٰ عدلیہ کرے گی، ان ٹریبونلز کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں