اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرسٹیج ڈرامہ بند کراکر سینما کو سیل کردیا۔۔ سلیمان ظفر نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن امیر عباس چدھڑ کے ہمراہ انمول سینما پر چھاپہ ما ر ا۔دریں اثنا سیالکوٹ پولیس نے مقامی میرج ہال پر چھاپہ مارا توشادی کی تقریب میں شراب نوشی اور طوائفوں کا ناچ گانا جاری تھاپولیس نے 5 ڈانسر گرلز سمیت 11 ملزم گرفتار کرلیے جبکہ 12 موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ کرونا ایس او پیز اور فحاشی و عریانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Facebook Comments
