پشاور پریس کلب نے خیبر پختونخوا کے وزیرصحت تیمور سلیم جھگڑا کا بائیکاٹ کردیا جس کی وجہ پتہ چلی ہے کہ موصوف کا صحافیوں سے توہین آمیز رویہ اور کورونا وائرس کا شکار صحافیوں ، میڈیا ورکرز کے ساتھ عدم تعاون ہے۔۔ بائیکاٹ کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب خیبرٹیچنگ اسپتال میں نئی لیبارٹری کا افتتاح تھا جس کے لئے صحافیوں اور میڈیا سے کوریج کی درخواست کی گئی تھی۔۔ پشاور پریس کلب کی پریس ریلیز کے مطابق جنرل سیکرٹری عمران یوسف زئی نے کہا کہ صحافی برادری وزیرموصوف کی تقریب کی کوریج نہیں کریں گے۔۔ پشاور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کے پی حکومت کے وزیرصحت کورونا کے شکار میڈیا ورکرز کی جانب سے مسلسل بے اعتنائی برت رہے ہیں اور ان کے علاج معالجے کیلئے ان کی کوششیں نظر نہیں آرہی ، گزشتہ دنوں نائنٹی ٹو چینل کے سینئر صحافی فخرالدین سید کا کورونا سے انتقال ہوگیا تھا ۔۔جس پر پوری صحافی برادری میں سخت تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔۔
صوبائی وزیرکا پشاور پریس کلب نے بائیکاٹ کردیا۔۔
Facebook Comments
