solat mirza par web series ka aelaan

صولت مرزا پر ویب سیریز کا اعلان۔۔

معروف  فلم میکر اور ڈائریکٹر وقاص شاہد نے صولت مرزا پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا۔۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد صولت مرزا کی زندگی پر بنائی جانے والی ویب سیریز کی کاسٹ اور اس کی ریلیز کا بھی اعلان کریں گے۔۔ واضح رہے کہ ایم ڈی کے ایس ایس سی کے قتل کے الزام میں صولت مرزا کو پھانسی دی گئی تھی اور اپنی پھانسی سے قبل اس نے کئی سنسنی خیز انکشافات بھی کئے تھے۔۔دریں اثنا معروف ڈائریکٹرنبیل قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایاکہ ہم کافی مدت سے اس پر کام کررہے ہیں لیکن یہ ویب سیریز کے اعلان کا بہترین وقت ہے اورشوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی ۔ دونوں ہدایت کاروں نے نامعلوم افراد، ایکٹر ان لا، نامعلوم افراد 2 اور لوڈ ویڈنگ جیسی شاندار فلمیں مل کر بنائی ہیں جبکہ ان کی پانچویں فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘بھی ریلیز کیلئے تیار ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں