duniya tv ke mulazimeen chai pani ke mohtaj

سوشل میڈیا سے دور رہیں،دنیانیوزمیں وارننگ

دنیا نیوز کی انتظامیہ نے اپنے رپورٹرز کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔۔پپو کا کہناہے کراچی بیورو میں ایچ آر کے نمائندے سے کچھ صفحات پر مشتمل ایک ہدایات نامہ ورکرز کو پڑھ کر سنایا ، جس میں واضح طور پر کہاگیا تھا کہ ۔۔ وہ سوشل میڈیا پر کوئی سیاسی بیان بازی، تجزیہ کاری نہ کریں۔۔ ورکرز کو یہ بھی سمجھایا گیا کہ سیاسی تبصروں، تجزیوں سے بالکل دور رہا جائے، اگر دنیا نیوز کی کوئی وڈیو شیئر بھی کرتے ہیں تو اس پر بھی کسی قسم کی تبصرے بازی سے گریز کیا جائے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر کےنمائندے نے ورکرز سے کہا کہ آپ تمام  لوگوں کو جلد یہ ہدایات نامہ دے دیا جائے گا۔۔  جب کہ کچھ لوگوں کو ای میل بھی کردی گئی ہے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ۔۔ کراچی بیوروز کے ورکرز کو بھی یہ  بھی کہاگیا ہے کہ وہ اپنے تمام یوٹیوب چینلز تین دن میں بند کردیں ورنہ انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں