قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیاکو ریگولرائز کرنے کی سفارش کردی ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے سخت فیصلے کرنا ہونگے،محض لوگوں کو بدنام کیا جا تا ہے ، ہمارا اپنا ماحول اور ویلیوز ہیں، حکومت کو اقدامات اٹھانے چاہئیں ، بند کرنا ہے تو کریں ،عوام کے حقوق کا بھی تحفظ ہونا چاہیے ، کمیٹی نے سائبر سیکورٹی پالیسی کے بارے میں بریفنگ بھی مانگ لی، کمیٹی نے نیشنل سنٹر فارسائبرسیکورٹی بارے کہا کہ آئی ٹی اور سائبر سیکورٹی سے متعلقہ تمام معاملات وزارت آئی ٹی کے ماتحت ہی ہونے چاہئیں ، قائمہ کمیٹی نے آئی ٹی پالیسی ہی نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا، قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی علی خان جدون کی زیر صدارت ہوا۔
Facebook Comments
