وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیارضاکاروں کو حکومتی بیانیہ کھل کر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سوشل میڈیارضاکاروں کااجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے حکومتی بیانیہ کھل کرپیش کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات سمیت اہم اجلاسوں کی صدارت کی،پنجاب میں صحت کارڈ کے اجرا اور تقسیم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نابینا،خواجہ سرا،محروم طبقے کو ہیلتھ کارڈ ترجیحی بنیاد پر دینے کی ہدایت کردی اورہیلتھ کارڈ کے اجرا سے متعلق بیوروکریسی کے تحفظات مسترد کردیے۔

Facebook Comments
