social media par ghair ikhlaqi mawad se mutaliq report adalat mein jama

سوشل میڈیاپراداروں کے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس۔۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اداروں اور افسران کے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے جاری مہم کا معاملہ زیر بحث آیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا اور مہم چلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مہم  چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں