mangetar ke hamra police ne pakra imran khan churwane aye

سوشل میڈیا کے قواعدوضوابط تیارنہ ہونے کا نوٹس۔۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیاقواعد و ضوابط سے متعلق رولزتیارنہ ہونے کانوٹس لے لیا ،وزارت آئی ٹی اورپی ٹی اے کوقواعد و ضوابط پرکام تیزکرنے کی ہدایت کر دی ،وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی،وزیر اعظم عمران خان نے کہا قواعد و ضوابطکی تشکیل کیلئے متعلقہ سٹیک ہولڈرزسے رائے لی جائے ،اداروں،شخصیات کی تضحیک اورجھوٹی مہم چلانے کی اجازت نہیں۔ادھر وزیر اعظم سے پنجاب کے وزیر صمصام بخاری نے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نذیر جٹ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں پارٹی اور حلقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صمصام بخاری نے وزیر اعظم کو وزارت سے متعلق امور پر تفصیلی بریف کیا۔وزیر اعظم نے دونوں رہنماؤں کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں،وزیر اعظم نے کہا عوام کی امنگوں کے مطابق کارکردگی دکھا کر عوامی مسائل حل کئے جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں