پنجاب میں سوشل میڈیا پر شرانگیز فرقہ وارانہ بیانات اور نفرت انگیز تقاریر اپ لوڈ کرنے والے 66افراد کے خلاف فرقہ وارانہ دہشت گردی اور توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پر کل 143پوسٹیں اپ لوڈ کی گئیں جن میں فیس بک پر 123، واٹس ایپ پر 13جبکہ یو ٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر 7پیغامات اپ لوڈ کئے گئے۔
Facebook Comments
