gulukaar salman ahmad ka hit list par hone ka dawa

سنگر سلمان احمد کو ایف آئی اے میں جواب جمع۔۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گلوکار سلمان احمد کو بھیجے گئے نوٹس کے جواب میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے سلمان احمد نے کہا ہے کہ میں ایک سمندر پار پاکستانی ہوں، اقوام متحدہ کا خیر سگالی سفیر، ایک طبیب اور ثقافتی شخصیت ہوں، میں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی مجھ پر کوئی الزام لگایا گیا ہے۔میں 2009 سے سوشل میڈیا پر ہوں، مجھے کبھی بھی ٹویٹر کی طرف سے میری ٹویٹس پر سرزنش نہیں کی گئی، میرا اکاؤنٹ کبھی بلاک، رپورٹ یا معطل نہیں کیا گیا۔اس کے برعکس 2009 سے، میں پاکستان میں احتساب کے بارے میں آواز اٹھانے کی وجہ سے طاقتور مافیاز اور ان کی ٹرول ٹیموں کی سائبر بلنگ کا نشانہ رہا ہوں۔ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب صحافیوں، خواتین، نوجوانوں کو اس آمرانہ درآمد شدہ، ناجائز اور غیر اخلاقی نظام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میں کئی دہائیوں سے پاکستان میں خیراتی منصوبوں کی حمایت کے لیے بھی کام کر رہا ہوں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں