athar mateen qatal case qatilon ka suragh mil gya

سندھ میں پیپلز میڈیا سپورٹ پروگرام کا آغاز۔۔

سندھ کے  وزیر اطلاعات ، بلدیات ، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ، مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزمیڈیا سپورٹ پروگرام شروع کیا ہوا ہے جس میں میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگی بھی کافی عرصہ سے شروع کی ہوئی ہے لیکن ہم نے ادائیگی کو اس بات سے مشروط کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ملازمت کا تحفظ کریں گے اور کسی کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا اور پالیسی کے تحت انکی تنخواہوں کی ادائیگی بھی جاری رہے گی ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس پر مکمل قانون سازی بھی ہورہی لیکن ہم نے میڈیا کے اداروں کو کہا ہے کہ وہ ملازمین کی ملازمت کا تحفظ یقینی بنائیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں صحافی برادری کی مشکلات کا پورا احساس ہے کہ وہ بہت کام کررہے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں